چیئرمین نیب 26 جنوری کو دوبارہ پی اے سی طلب

01:52 PM, 13 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کو وزیر اعظم عمران خان نے پی اے سی میں شرکت سے نہیں روکا انہوں نے جھوٹے خط میں وزیر اعظم کا نام لیا۔ 

میڈیا سے گفتگو میں  چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے کہا کہ جب وزیر اعظم آفس نے چیئرمین نیب کو پی اے سی میں شرکت سے نہیں روکا تو پھر کس نے روکا ؟چیئرمین نیب نے خود یہ لیٹر لکھوایا تو ان کے خلاف ریفرنس بھجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سے پوچھیں گے کہ  اگر انہوں نے خط نہیں لکھا اور ان کے ادارے سے کسی نے خط لکھا  تو اس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ؟  26جنوری کو چیئرمین نیب کو ایک بار پھر پی اے سی میں بلالیا ہے۔ 

مزیدخبریں