اسلام آباد: معروف اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ علی زیدی سے لڑائی ہوسکتی ہے اس لیے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نہیں جاؤں گا۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جانے کے بجائے وزیراعظم عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہوں اور ان کی قیادت کے سوا کسی قیادت پر یقین نہیں رکھتا۔ میرا ووٹ صرف عمران خان کا ہے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جانے کے بجائے وزیراعظم عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہوں اور ان کی قیادت کے سوا کسی قیادت پر یقین نہیں رکھتا میرا ووٹ صرف عمران خان کا ہے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 13, 2022
عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا تھا کہ کسی تلخی سے بچنے کے لیے پارلیمانی پاڑٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہورہا شاہ محمود قریشی تک بھی گذارشات پہنچادی ہیں اور میرا رہبر عمران خان باخبر ہیں ۔
کسی تلخی سے بچنے کے لیے پارلیمانی پاڑٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہورہا شاہ محمود قریشی تک بھی گذارشات پہنچادی ہیں اور میرا رہبر عمران خان باخبر ہیں علی زیدی @AliHZaidiPTI سے تلخُ کلامی کا امکان ہے اس لیے چیمبر میں بارگاہِ وزیراعظم میں تحفظات پیش کروں گا، امید ہے سنی جائے گی
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 13, 2022
انہوں نے کہا کہ علی زیدی سے تلخ کلامی کا امکان ہے ۔اس لیے چیمبر میں بارگاہِ وزیراعظم میں تحفظات پیش کروں گا۔ امید ہے سنی جائے گی۔