" پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے اضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں"

11:20 AM, 13 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے  کہا ہے کہ 3 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں ۔ گندم، کبھی آٹا، چینی تو کبھی کھاد اور پٹرول کے بحران گھوم گھوم کر قوم پر نازل ہورہے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے  کہا ہے کہ 3 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں ۔

اطلاعات سے ملک میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے خدشات ہیں ۔ حکومت فی الفور مارکیٹ میں پھیلنے والی اطلاعات پر اقدام کرے ۔  ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے ۔عام صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی قانونی وانتظامی  ذمہ داری ہے اگر بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے سے خبردار کررہا ہوں ۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گا ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ۔ گندم، کبھی آٹا، چینی تو کبھی کھاد اور پٹرول کے بحران گھوم گھوم کر قوم پر نازل ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں