خطرے کی گھنٹی ، وزیراعلیٰ کے عشائیے سے 30 ایم این اے غیر حاضر، عثمان بزدار پریشان

10:26 AM, 13 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے اراکین قومی اسمبلی پنجاب کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں 30 سے زائد اراکین نے شرکت نہیں کی۔ وزیراعلیٰ تقریب میں پریشان نظر آئے ۔ارکان کی حاضری بھی لگائی گئی۔ 

 نیو نیوز کے مطابق عشائیے میں نہ آنے والے ارکان کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔ فہرست وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے۔

 وزیراعلی پنجاب نے ارکان کی وائٹ مٹن قورمہ، چکن قورمہ، فش، بریانی سے تواضع کی ۔ارکان کی تواضع کے لیے باربی کیو بھی لگایا گیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب ارکان سے فرداً فرداً ملے ۔ حال احوال پوچھا۔

 وزیراعلی نے آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری سے متعلق کوئی بات نہیں کی ۔ وزیراعلی پنجاب ڈنر کی دعوت کے دوران سخت پریشان نظر آئے ۔  تمام اراکین اسمبلی اپنے اپنے ڈنر میں مصروف رہے ۔ کھانے کی تقریب میں عجیب سی خاموشی چھائی رہی۔

مزیدخبریں