کورونا وائرس: مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے متجاوز، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس: مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے متجاوز، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:  ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،  مثبت کیسز کی شرح  چھ فیصد سے بھی تجاوز کر گئی جبکہ ایک روز میں 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے  آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار270   کورونا ٹیسٹ کئے  گئے، مزید ایک ہزار3019 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملک میں مثبت کیسز کی شرح  چھ عشاریہ  بارہ فیصد  تک جا پہنچی۔کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد13 لاکھ  دس ہزار193 ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1481436109825581062?s=20

ملک  بھر میں مزید 5 مریض کورونا  کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار992ہو گئی۔  کورونا سے متاثر ہ  651مریضوں کی حالت تشویشناک   ہے اور انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8لاکھ 26 ہزار 996 ویکسین لگائی گئیں جس کے بعد لگائی جانیوالی ویکسین کی مجموعی تعداد 16 کروڑ 44 لاکھ 75 ہزار 652 ہو گئی۔

خیال رہے کہ  کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں ملک بھر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر  اومیکرون سے متاثر ہونے والے شہروں میں سرفہرست ہے جہاں کورونا کیسز کی شرح 20.22 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی ، جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 3.32 فیصد رہی ،کوئٹہ میں کیسز کی تعداد 1.47 فیصد ریکارڑ کی گئی ۔ لاہور میں 7.15،اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح 4.53 اور میر پور آزاد کشمیر میں 10 فیصد رہی ۔

دوسری جانب پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 3.53،صوابی 2.55  اور بنوں، مردان، ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی شرح صفر ریکارڈکی گئی ۔ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ،فیصل آباد میں کورونا کی شرح 1 فیصد سے کم رہی جبکہ بہاولپور، سوات، نوشہرہ میں کورونا کیسز شرح صفر رہی ۔

مصنف کے بارے میں