سانحہ مچھ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، آرمی چیف

10:17 PM, 13 Jan, 2021

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے شہدا کا خوان رائیگاں نہیں جانے دیں اور اس میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاک فوج کشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہزارہ برادری کے افراد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں اور ہزارہ برادری کے افراد سے خصوصی ملاقات کی اور کچھ وقت بھی ان کیساتھ گزارا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر انھیں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کو بلوچستان میں سیکیورٹی چیلنجز بارے میں تفصیلی بتایا گیا جبکہ صورتحال کنٹرول میں رکھنے اور پاک افغان سمیت ایران سرحدوں پر انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے صوبے میں مشکل صورتحال کے باوجود امن و استحکام کو یقینی بنانے کی تعریف کی اور جوانوں کی تیاری کو بھی سراہا۔ اس موقع پر گیرژن افسران سے خطاب میں پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان اپنی جغرافیائی حیثیت کے باعث دشمنوں کو کھٹک رہا ہے کیونکہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور اس صوبے کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا دشمن قوتوں کی تخریب کاری کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ بلوچستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں