یورپی ملک ایسٹونیا کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا، خبر ایجنسی

Estonian prime minister Juri Ratas to resign, spokeswoman says
کیپشن: فائل فوٹو

تالین: شمالی یورپ کے اہم ملک ایسٹنونیا کے وزیراعظم نے اپنے خلاف ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

خیال رہے کہ ایسٹونیا یورپی یونین کا رکن ملک ہے۔ وزیراعظم جوری ریٹس 2016ء سے اس عہدے پر تھے۔ ان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ پراپرٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر جاری انکوائری کی وجہ سے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

وزیراعظم جوری ریٹس نے اس اہم معاملے پر صدر مملکت سے اہم ملاقات کی اور انھیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اب صدر کے پاس اختیار ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے لیڈر کیلئے کس سیاستدان کا انتخاب کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم جوری ریٹس کی پارٹی کو پراپرٹی معاملات پر ہونے والی حالیہ انوسٹی گیشن کا سامنا ہے۔ تاہم ایسٹونین وزیراعظم نے اپنے اوپر عائد ہونے والے کرپشن کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔