ابوظہبی پولیس نے پیدل چلنے ولے حضرات کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑک پار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کا خیال رکھیں ، تازہ ترین انتباہ میں پیدل چلنے والے افراد کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ مختص کردہ راستوں سے ہی سڑک پار کیں ، عوام سے کہا گیا ہے کہ چوکوں پر ٹریفک سگنل کو بھی فالو کیا جائے ۔
نئی مہم کو سیفٹی پاتھ کا نام دیا گیا ہے جس میں عوام کو ٹریفک کے حوالے سے قوانین اور دیگر ہدایات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق سٹرکوں کو بغیر احتیاط کے پار کرنا ہی بہت سے حادثات کا باعث بنتا ہے ۔ پیدل چلنے والے حضرات کے ساتھ سڑک پر چلنے والوں کو بھی محفوظ سفر میسر ہو۔
بصورت دیگر ایسے افراد اپنی اور سڑک پر گاڑی چلانے والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات کےٹریفک قوانین کے مطابق پیدل چلنے والے وہ افراد جو سگنل کی خلاف ورزی کرے یا غیر مختص راستوں سے سڑک پار کرے ، انہیں چار سو درہم کا جرمانہ کیا جائیگا۔
اس کے علاوہ ٹریفک سے متعلق حکام نے پیدل چلنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ موبائل سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون استعمال نہ کریں ۔
گاڑی چلانے والوں کو پولیس نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ صبر سے کام لیں اور پیدل چلنے والوں کو راستہ دیں ، اگر وہ سکول ، کسی قومی ادارے یا گنجان آباد کراسنگ سے گزر رہے ہو تو احتیاط کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں ۔
اگر وہ پیدل چلنے والوں کو راستہ نہیں دیں گے انہیں پانچ سو درہم جرمانہ کیا جائیگا۔