محمد عامر کے بیانات سے بہت افسوس ہوا، وقار یونس

12:21 PM, 13 Jan, 2021

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انھیں محمد عامر کے بیانات سے بہت افسوس ہوا۔ وہ بہت ٹیلنٹڈ پلیئر ہے، اس کی واپسی کیلئے میں نے سب سے بہت لڑائی کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم کو نہ پہلے کبھی چھوڑ کر گیا ہوں، نہ آئندہ چھوڑ کر جاؤں گا۔

وقار یونس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غلط بات ہے کہ ٹیم کو چھوڑ کر آگیا ہوں، میں کسی جواز کے پیچھے چھپنے نہیں آیا۔ جو خبریں ہیں وہ خبروں کی حد تک رہیں تو بہتر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کورونا کے مسائل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ بہت مشکل رہا، جس طرح کھلاڑی پرفارم کرنا چاہتے تھے نہیں کر پائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کھلاڑیوں نے قرنطینہ سمیت مختلف مشکلات کا سامنا کیا۔ پاکستانی باؤلرز کی کارکردگی بہتر رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں سب مشکلات کا جواب دوں گا۔ میں چھپنے نہیں آیا ہوں۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میچز سے قبل مکمل ٹریننگ ملی چاہیے تھی لیکن آئسولیشن کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اس کا بھرپور موقع نہیں مل سکا۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں غلط ہیں کہ میں دورہ نیوزی لینڈ ادھورا چھوڑ کر واپس آ گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کم از کم سات مہینوں سے اپنے خاندان سے نہیں ملا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے جیسے ہی اجازت ملی میں نے اپنے اہلخانہ سے ملنے کا پروگرام بنایا۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ زندگی میں اور بھی ضروری کام ہیں، صرف کرکٹ ہی ضروری نہیں ہے۔

مزیدخبریں