نائب امریکی صدر مائیک پنس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار کر دیا

07:25 AM, 13 Jan, 2021

واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئیے کہا ہے کہ اس سے غلط روایات جنم لیں گی۔

مائیک پنس کا کہنا ہے کہ میں امریکی صدر کو 25ویں آئینی ترمیم کے تحت ہٹانے کے حق میں نہیں ہوں، یہ آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت نہیں رکھتی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئین کی 25 ویں ترمیم سے مجھے بالکل خطرہ نہیں ہے۔ ڈیموکریٹس آخری دنوں میں مجھے ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔

میکسیکو سرحد پر خطاب میں انہوں نے کہا میرے مواخذے کی کوشش سے غصہ اور خطرہ بڑھے گا۔ جوبائیڈن پورے 4 سال بھی میرے خلاف کچھ نہیں کر پائیں گے۔ امریکی تاریخ اورروایات کی قدرکرتےہیں

ادھر کیپٹل ہل حملہ واقعے پر امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہنگامہ آرائی میں ملوث ہوا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حملے کے بعد شہر چھوڑ کر جانے والے مظاہرین کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ بغاوت اور سازش پر اکسانے کے مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں، جس کی سزا 20 سال قید ہے۔

خبریں ہیں کہ نومنتخب امریکی صدر جوزف بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں ایوانکا ٹرمپ شرکت کریں گی۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم ان کی صاحبزادی اپنے والد کے فیصلے کے خلاف ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنی بیٹی کے اس فیصلے کو غلط قرار دیدیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ اداروں نے رپورٹس دی ہیں کہ جوبائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ ممکنہ خطرات اور ملک گیر احتجاج کے پیش نظر پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں