احتساب کے بغیر گورننس میں شفافیت کا کوئی تصور نہیں، وزیر اعظم

11:57 PM, 13 Jan, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان عالمی برادری میں با عزت مقام پر پہنچ گیا۔ احتساب کے بغیر گورننس میں شفافیت کا کوئی تصور نہیں۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں 

 ملکی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم کو مختلف قانونی اور آئینی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا استحکام اداروں کی آزادی میں ہے، 2020 عوام کے لئے ریلیف کا سال ہے، احتساب کے بغیر گورننس میں شفافیت کا کوئی تصور نہیں۔

انہوں نے کہا  کہ پاکستان عالمی برادری میں باعزت مقام پر پہنچ گیا، اداراجاتی ریفارمز کو آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا  کہ احساس پروگرام، پناہ گاہیں اور لنگر خانے فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، معاشی حالات میں تیزی سے آئی، بہتری شاندار مستقبل کی نوید ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ترسیلات زر میں ہونے والا حالیہ اضافہ وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے، ۔2020 میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے۔

مزیدخبریں