کراچی:ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے خالد مقبول صدیقی کو بہت پہلے استعفی دینا چاہیے تھا بلکہ انہیں وزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینیئرپر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے خود کیا کارکردگی دکھائی؟ انہیں تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا، شہر قائد میں عوام کے لیے نہیں بلکہ کسی اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں بہت سے سوالات کو نظر انداز کیا، انہوں نے ایم کیو ایم کی ساکھ کو ایک حد تک متاثر کیا ہے۔