نیب کاکرداراپوزیشن کی طرف جانبدارانہ ہے، رانا ثنا اللہ

08:12 PM, 13 Jan, 2019

فیصل آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نےکہا ہے کہ قومی احتساب بیوروکا کردار جانبدارانہ ہے اور نیب  ہمارے خلاف احتساب کے نام پر انتقام کر رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ،ن لیگ  رہنما  اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان نےفیصل آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو  میں نیب پر  الزام لگایا کہ نیب کاکرداراپوزیشن کی طرف جانبدارانہ ہے۔ انہوں نے کہا  اگر شہباز شریف  جیسے لیڈر کوگرفتار کیا گیا ہے  تو پرویز الہی اور پرویز خٹک کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا ؟

انہوں نے کہا کہ   لیگی قیادت  قانونی جنگ لڑ رہی  ہےاور  سرخرو ہوگی، وزیر اطلاعات فواد چودھری صبح وشام شریف  برادران کیخلاف الزام لگاتے ہیں لیکن یہ اب علیمہ باجی کی منی ٹریل بتائیں یہ پیسا صدقہ زکوة،خیرات کاہے،اس پرجے آئی ٹی بنائی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کا اعلان (ن) لیگ کی حکومت نے کیا، وزیراعظم عمران  خان نے ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کیا تھا، علیمہ خان اسی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ  ہمیں کسی این آراو کی ضرورت نہیں حکومت والے  بتائیں ان سےاین آراو کس نےمانگا؟ رانا ثنا اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ 1985ء سے پہلے شیخ رشید کے پاس کوئی پراپرٹی نہیں تھی، کشمیر مہاجرین کے کیمپ سے وہ ارب پتی بنے۔

مزیدخبریں