ساؤتھ افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف دیدیا

06:15 PM, 13 Jan, 2019

جوہانسبرگ:ساؤتھ  افریقا کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رنز بنا کر آؤٹ،  پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف مل گیا۔  کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار  سنچری ا سکور کی۔ 

تفصیلات کے مطابق ، جوہانسبرگ میں پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ساؤتھ افریقا کی ٹیم 303 رنز اسکور کر آؤٹ ہو چکی ہے اور پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف مل گیا ہے۔ اس سے پہلے ساؤتھ  افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز اسکور کیے تھے۔ 

میچ کے تیسرےروز ہاشم آملہ 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے کوئٹن ڈی کاک کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں  102 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے جب وکٹ سنبھالی تو ساؤتھ افریقا کے صرف 93 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ تھے  لیکن دونوں بلے بازوں نےاعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا پلڑا بھاری کر دیا۔


پاکستان کی پہلی اننگز میں کپتان سرفراز احمد نے 50 جبکہ بابر اعظم نے 49 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے امام الحق اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔

جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں دیگر بلے بازوں میں ڈی ایلگر نے 5، مارکرم 21، بروین 7، زبیر حمزہ صفر، بیووما 23، پھلندر 14، ربادا 21، ڈیل سٹین صرف اور اولیور صرف ایک رن بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے 3، 3، محمد عامر نے دو جبکہ محمد عباس اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں