لاہور:نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کی تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز کیخلاف نیب نے ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک کروڑوں روپے کی منتقلی پر مبنی الزام کی تحقیق شروع کر دی، اس کیس میں سلمان شہباز بھی شامل ہیں ۔
شریف خاندان ایک نئی مصیبت میں پھنس گیا ، نیب نے شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر حوالہ ہنڈی غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے منتقل کرنے کے الزام پر تحقیق تیز کرتے ہوئے گواہان کے بیان بھی ریکارڈ کرنا شروع کر دیے ہیں۔ نیب اس سے پہلے بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے آمدن سے زیاد اثاثہ جات کے کیس کی تحقیق کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں چئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی ہیں ۔