ریاض:سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ عام شاہراہوں پر دو گاڑیوں کے درمیان ریس لگانا ٹریفک خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ ہوگا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی بیاہ یا خوشی کے دیگر مواقع پر گاڑیوں کا جلوس نکالنا بھی قانوناً جرم ہے۔ اس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ راہگیروں اور دیگر شہریوں کے آرام میں بھی خلل پڑتا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت محنت اور ایتھوپیا کے درمیان گھریلو ملازمین لانے کا معاہدہ ہوگیا۔ وزارت محنت نے کہا ہے کہ شہریوں کو سہولت پہنچانے کیلئے مختلف ممالک سے گھریلو ملازمین لانے کے معاہدے جاری ہے۔
بہت جلد شہری ایتھوپیا سے بھی گھریلو ملازمین کے ویزے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایتھوپیا سے ماہر اور سستا عملہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے ایتھوپین حکام کے ساتھ بات چیت ہوچکی ہے۔