پیدائشی فنکارہ نہیں تھی ،اداکاری سیکھنے کیلئے بہت محنت کی، تاپسی پنو

03:34 PM, 13 Jan, 2019

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے اعتراف کیا کہ وہ پیدائشی اداکارہ نہیں تھیں اور انہوں نے اداکاری سیکھنے کے لئے بہت محنت کی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو نے کہا کہ بالی وڈکا حصہ ہونے کے ناتے انہیں یہاں کی حیران کن کہانیوں کا پتہ ہے تاہم ان کا تجربہ منفرد رہا۔تاپسی پنو کے مطابق ان سے کبھی کسی نے فلم میں کام دینے کے لئے کسی قسم کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہی انہیں کبھی کسی کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ کمپیوٹر سائنس کی طالبہ رہیں اور وہ کمپیوٹر انجینیئر ہیں۔ ایم بی اے کرنا ان کا خواب تھا تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

انہوں نے ایم بی اے سے قبل فارغ وقت میں فلموں میں کام کرنے کا سوچا اور اتفاق سے ان کی پہلی فلم ہی کامیاب ہوگئی اور پھر وہ اداکارہ ہی بن کر رہ گئیں۔تاپسی پنو نے کہا کہ اداکاری سیکھنے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی۔

مزیدخبریں