چین میں کوئلہ کی کان میں حادثہ ، 19 مزدور ہلاک

11:33 AM, 13 Jan, 2019

بیجنگ :چین کے شمال مغرب صوبہ شانسکی میں ایک کوئلہ کان کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 19 مزدورہلاک اور2 پھنسے گئے ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق شونم شہر میں بیجی مائننگ کمپنی لمیٹیڈ کے لاجی اگوا کے کوئلہ کان میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے وقت کان میں 87 مزدور کام کررہے تھے۔

حادثہ کے بعد ان میں سے 66 مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔کان میں پھنسے دو مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ حادثہ پیش آنے کی وجوہات دریافت کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں