چھوٹی فلم میں مرکزی کردار بڑی فلم میں شو پیس بننے سے بہتر ہے ، زرین خان

10:26 PM, 13 Jan, 2018

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ بڑے اداکاروں کی فلموں میں مختصر کرداروں نے انہیں کوئی فائدہ نہیں دیا، ان کا کیریئر آگے نہیں بڑھ سکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں زرین خان کا کہناتھا کہ کسی بڑے اداکار کی بڑی بجٹ والی فلم میں شو پیس کی طرح کردار کرنے سے بہتر ہے کہ چھوٹی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا جائے۔اداکارہ نے سلمان خان کی فلم ’ویر‘ کو بھی اگرچہ بڑی فلم مانا تاہم انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وہ فلم کوئی اچھی کامیابی سمیٹنے میں کامیاب نہ ہوسکیں اور ان کا خواب پورا نہ ہوسکا۔”ہیٹ سٹوری تھری“ جیسی فلموں میں بولڈ اور مرکزی کردار ادا کرنے والی زرین خان نے کہا کہ اسی طرح ” ہاو¿س فل 2 “بھی ایک بہت بڑی فلم تھی تاہم اس میں متعدد اداکاروں نے کام کیا ،اس لیے وہ فلم کی کامیابی میں خود کو کیش نہیں کرواسکتیں۔
واضح رہے کہ ایک بار پھرزرین خان رواں ہفتے ” ہارر ایکشن فلم 1920 “کے سیکوئل میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں