کراچی میں سرکاری گاڑیاں ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہو سکتی ہیں

10:10 PM, 13 Jan, 2018


کراچی:شہر قائد میں گزشتہ چند روز میں 5 سرکاری گاڑیاں چھن چکی ہیں جو ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہوسکتی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال کے صرف 13 روز میں ہی 5 اعلیٰ سرکاری افسران کی گاڑیاں چھینی جا چکی ہیں جب کہ گزشتہ 3 ماہ کیدوران شہر قائد سے ڈائریکٹرجنرل صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ بلوچستان لیبر اور لوکل گورنمنٹ اوباڑو سمیت 19 سرکاری گاڑیاں چھینی یا چوری کی جا چکی ہیں۔


سب سے زیادہ 7 گاڑیاں درخشاں کے علاقے سے چھینی گئی ہیں اور کلفٹن اور ڈیفنس جیسے پوش علاقے سرکاری گاڑیوں کے لئے نوگو ایریا بن گئے ہیں۔حکام کے مطابق چوری یا چھینی گئی گاڑیاں کسی بھی دہشت گردی کی واردات میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے، اے سی ایل سی اور ضلع جنوبی کی پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں

مزیدخبریں