چک جھمرہ میں خاوند نے بیوی کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر پھانسی دے دی

09:13 PM, 13 Jan, 2018


فیصل آباد:تھانہ چک جھمرہ کے نواحی گائوں 115ج ب دیال گڑھ میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خاوند نے بیوی کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر اسے پھانسی دے دی‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق دیال گڑھ کے رہائشی شہزاد کی شادی چھ سال قبل چک نمبر188ر ب نلے والا کی رہائشی گلشن بی بی سے ہوئی ‘ ان کے ہاں اولاد پیدا نہ ہوئی جس کے باعث ان کے درمیان اکثر اوقات جھگڑا ہوتا رہتا تھا ‘ گزشتہ رات ان جھگڑوں سے تنگ آکر شہزاد نے اپنی بیوی گلشن بی بی کے گلے میں اسی کا دوپٹہ ڈال کر پھانسی دے دی۔


جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی اور ملزم فرار ہو گیا‘ ‘ پولیس نے مقتولہ گلشن بی بی کی والدہ صدیقہ بی بی کی مدعیت میں زیر دفعہ 302ت پ کا مقدمہ درج کر لیا‘ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں