شاہ رخ خان نے سماجی خدمات پر سال 2018 کا کرسٹل ایوارڈ اپنے نام کر لیا

07:04 PM, 13 Jan, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی خدمات پر سال 2018ء کا کرسٹل ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے تعاون سے ہر سال  ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر میں سماجی خدمات سرانجام دینے والے سرفہرست افراد کو کرسٹل ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے جب کہ اس بار یہ ایوارڈ تین شخصیات کو دیا جارہا ہے جن میں ہالی ووڈ کی اداکارہ کیٹ بلینچیٹ، برطانوی موسیقار سر ایلٹن جان اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان شامل ہیں، اس ایوارڈ کے تحت کنگ خان کی بچوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا ہے.

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو ’کرسٹل ایوارڈ‘ ان کی غیر منافع بخش تنظیم ’میر فاؤنڈیشن‘ کی خدمات پر دیا گیا ہے، یہ تنظیم تیزاب گردی کی شکار خواتین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ انہیں قانونی مدد، روزگار کی تربیت اور اس صدمے سے بحالی کی سہولت فراہم کرتی ہے

مزیدخبریں