ممبئی : ورون دھون نے اپنی گرل فینڈ نتاشا کی وجہ سے اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔بالی وڈ کے نوجوان اداکار و ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ہیں ۔ورون دھون نئے اداکاروں میں سب سے زیادہ کامیاب ترین اداکار تصور کیے جاتے ہیں اور اپنے کیریئر کی پہلی فلم سے لے کر اب تک وہ کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔
نوجوان اداکار نے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں نیا گھر خریدا ہے، اپنے نئے گھر کی خوشی میں ورون نے گزشتہ دنوں پارٹی بھی دی تھی جس میں ان کے والد اور کئی فلمی شخصیات نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ اپنی گرل فرینڈ نتاشا کی وجہ سے کیا ہے اور جلد ہی دونوں اس نئے گھر میں شفٹ ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ ورون دھون اور نتاشا بچپن کے دوست ہیں اور دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن دونوں ہی آپس کے تعلقات پر کوئی بات نہیں کرتے۔ورون دھون کے کیریئر کی سپر ہٹ فلموں میں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘، ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘، ’بدلہ پور‘، ’اے بی سی ڈی 2‘، ’ دل والے‘، ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ اور ’جڑواں 2‘ شامل ہیں۔