چیف جسٹس ثاقب نثار کی مزار قائد پر حاضری ٗ فاتحہ خوانی

04:37 PM, 13 Jan, 2018


کراچی:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ وہ لوگ بڑے بدنصیب ہوتے ہیں جو آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتے‘ چیف جسٹس نے مزار قائد پر حاضری دی ‘ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔


تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے مزار قائد پر حاضری دی۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر سیکیورٹی اور وی وی آئی پی پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ وہ لوگ بڑے بدنصیب ہوتے ہیں جو آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں