”مجھے اب کوئی شادی نہیں کرنی“،اداکارہ نور بخاری نے اپنی پانچویں شادی کی تردید کردی

03:01 PM, 13 Jan, 2018

لاہور:سابق شوہر ولی حامد سے طلا ق کے بعد اداکارہ نے اپنی پانچویں شادی کے حوالے سے خاموشی توڑدی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں شادی کی خبروں کی تردید کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں سب سے پہلے قصور میں اندوہناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں زینب کے والدین کا دکھ محسوس کرسکتی ہوں کہ ان پر کیا گزر رہی ہے۔


مزید بات کرتے ہوئے نور بخاری نے اپنی پانچویں شادی پر سخت برہمی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وضاحت کی اور روتے ہوئے میڈیا والوں اور شادی خبر دینے والے کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی کہ خدا کیلئے مجھے بخش دیں میں کوئی شادی نہیں کررہی،میں انڈسٹری چھوڑ چکی ہوں،مجھ سے شادیاں کرکے غلطیاں ہوئیں اور میں نے گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

نور کا مزید کہنا تھا کہ بار عورت کی غلطی نہیں ہوتی، کوئی بھی عورت اس دنیا میں چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو یا عیسائی ہو، اپنی شادی خراب کرنا نہیں چاہتی۔ اب میرے بارے میں افواہیں بند کر دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں اکیلی نہیں ہوں، میری بیٹی، میری ماں اور میری بہن میری ذمہ داری ہیں، میں ان تینوں کا فخر ہوں۔ مجھے اب کوئی شادی نہیں کرنی میری جتنی زندگی رہ گئی ہے مجھے صرف عبادت کرنی ہے، ابھی تومجھے اپنی چوتھی شادی کی طلاق کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا تو میں پانچویں شادی کس طرح کرسکتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ چار شادیاں کرچکی ہیں اور گزشتہ سال انہوں نے اپنے چوتھے شوہر معروف گلوکار استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد سے عدالت کے ذریعے خلع لی تھی۔

مزیدخبریں