ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں نئے آنے والوں کو ان پانچ چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ان چیزوں سے بچ کر رہناانتہائی ضروری ہے ، ورنہ جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے ۔وہ کیا اقدامات ہیں جن کو اپنانا انتہائی ضروری ہے ۔
1۔ کال ریکارڈ کرنا
متحد ہ عرب امارات میں اپنے موبائل فون پر کال ریکارڈ کرنے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا جرم ہے ۔اور اس کی سزا جیل ہوتی ہے ۔
2۔فوٹوگرافی
کسی کی اجازت کے بغیر تصویر اتارنا اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا بڑا جرم ہے ۔ تاہم کسی کی مرضی اور اجازت سے تصاویر اتار سکتے ہیں ۔
3۔تیز رفتاری
متحدہ عرب امارات میں تیز رفتاری کی وجہ سے آپ کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے ۔ تیز رفتاری پر جرمانے کی سزا بھی بہت زیادہ ہے ۔ جو کہ شاید ایک یا دو تنخؤاہیں نہیں بلکہ کتنے مہینے کی تنخواہ جرمانے میں جا سکتی ہے ۔
4۔ ویزا کے بغیر کام
بغیر ورک ویزے کے متحدہ عرب امارات میں کوئی کمپنی میں ملازمت نہیں دیتے تاہم ایسا کرتے پائے جانے کی صورت میں کمپنی اور ملازم دوںوں کو بھاری جرمانہ جبکہ ملازم کو بے دخلی سہنا پڑ سکتی ہے ۔
5۔ کپڑوں کا استعمال
متحدہ عرب امارات میں شابنگ مالز ، مسجد ،مذہبی جگہوں اور ساحلی علاقے میں جاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق کپڑے پہننا ضروری ہیں ۔