شہباز شریف قصور میں سرجیکل اسٹرائیک کرکے مجرموں کو گرفتار کریں: ریحام خان

01:34 PM, 13 Jan, 2018

قصور: ریحام خان نے قصور میں کم سن بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ اس واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

قصور میں قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ وہ لندن میں تھیں، جب انہیں زینب کے بہیمانہ قتل کی خبر ملی۔

ان کا کہنا تھا، میں لندن میں بیٹھی تھی، جب میں نے یہ خبر سنی، جس کے بعد میں اگلی فلائٹ لے کر کل رات کو پاکستان پہنچی اور سب سے پہلے قصور آئی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بیٹھے لوگوں کو یقین نہیں آرہا کہ ہم بچوں کے ساتھ تشدد اور زیادتی کے واقعات کے حوالے سے اتنے سالوں سے کیا کرتے رہے ہیں۔ریحام خان نے درخواست کی،خدارا اس واقعے کو سیاسی رنگ مت دیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈران بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے یکجہتی دکھائیں۔

مزیدخبریں