نیا سال پاکستانی ٹیم کیلئے ڈراﺅنا خواب بن گیا،کیویز کے ہاتھوں ایک اور عبرتناک شکست

10:36 AM, 13 Jan, 2018

ڈونیڈن: نیا سال پاکستانی ٹیم کیلئے ڈراﺅنا خواب بن گیا اور گرین شرٹس کو کیویز کے ہاتھوں ایک اور عبرتناک شکست ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی شاہنوں کی اونچی اڑان کے خواب کو چکنا چور کردیا اور 183رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔288رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم صرف 74رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ گرین شرٹس کے لئےڈرا ﺅنا خواب ثابت ہوئے اور پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو تین ،صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

مزیدخبریں