دبئی میں پاکستانی نے 10لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیت لی

   دبئی میں پاکستانی نے 10لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیت لی

دبئی:متحدہ عرب امارات خصوصاََ دبئی میں اہم  فیسٹول اور دبئی ڈیوٹی فری شاپ کے اہم مواقعوں پر انعامی سکیمیں کا رواج عام ہے اور ہر سال دنیا بھر کے ان گنت افراد بیش قیمت انعامات جتتے ہیں ۔

پچھلے سال کی طرح اس سال کا بڑا اعزاز حاصل کرنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں قرعہ اندازی میں پاکستانی شہری نے 10لاکھ ڈالر    تقریباََ (110725000 روپے ) کی انعامی رقم جیت لی۔


انعام جیتنے والے پاکستانی شہری اسلام آباد کا رہائشی ہے اور اسکا نام محمد اکبر خان نے 10لاکھ امریکی ڈالر  تقریباََ (110725000 روپے ) کی رقم جیتی۔ ایک ہندوستانی کو موٹرسائیکل اور جاپانی کو بی ایم ڈبلیو کار انعام میں ملی۔