ڈونیڈن:نیوزی لینڈ کے کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 258رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 258رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے صرف 15رنز پر 6کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔
آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان 2،اظہر علی0،بابر اعظم8،محمد حفیظ 0, شعیب ملک3 اور شاداب خان 0 رنز بنا سکے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 257رنز سکور کئے۔
کیوی کپتان کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 73رنز کی اننگز کھیلی جبکہ روس ٹیلر 52اور مارٹن گپٹل 45رنز بنا کر نمایاں رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ رومان رئیس نے 3اور شاداب خان نے2 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔