موصل: عراقی فوج کے کمانڈوز نے موصل یونیورسٹی پر دھاوا بول کر جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج کے خصوصی ایلیٹ دستوں نے شہر کے فریڈم پل پر قبضہ کر کے ملکی پرچم بھی لہرا دیا ہے۔ ان کامیابیوں کی تصدیق موصل کی فوجی مہم کے کمانڈر جنرل عبدالامیر راشد یار اللہ نے کی ہے۔
جنرل نے اس بیان میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی ہے۔ عراقی فوج نے گزشتہ برس اس شہر کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اس دوران اِنہیں امریکی عسکری اتحاد کے فضائی حملوں کی مدد بھی حاصل ہے۔
اس کے علاوہ اسٹریٹیجیک مشوروں کے لیے امریکی فوجی افسر بھی عراق فوج کے ہمراہ ہیں۔