برلن: جرمن چانسلر نے یورپی یونین کے رکن ممالک پر باہمی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔ میرکل کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ امریکہ سے تعلقات ہمیشہ استوار رہیں گے۔
میرکل نے برسلز میں بیلجیم کی لووِن اور گینت یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین نے اپنی سرحدوں کے اندر اور قریبی علاقوں میں متعدد چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔
جرمن چانسلر نے یورپی یونین اور امریکا کے آئندہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ بہتر ہو گا اگر ہم خود کو دھوکے میں نہ رکھیں۔ ہمارے روایتی شراکت داروں کے حوالے سے اگر ہم ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کی بات کریں تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ اُن کا قریبی تعاون یورپی ممالک کے ساتھ ہمیشہ برقرار رہے گا۔ ہمیں اس معاملے پر کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘
امریکا سے تعلقات استوار رہنے کی کوئی ضمانت نہیں: میرکل
11:03 PM, 13 Jan, 2017