آکلینڈ: اعصام الحق نے آکلینڈ مینز کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
سیمی فائنل میں اعصام اور پولش پارٹنر مارسن میٹووسکی نے نیوزی لینڈ کے مارکوس ڈینئیل اور برازیلین پلیئر مارسیلو ڈیمولائنر کو اسٹریٹ سیٹ میں 4-6 اور4-6 سے شکست دے دی، 4 سیڈجوڑی کا ٹرافی کیلیے مقابلہ جوناتھن ایلرچ اور اسکاٹ لیپسکی سے ہوگا۔