چرس بری چیز ضرور ہے لیکن درویشوں کانشہ ہے۔اے این پی سینیٹر شاہی سید

09:11 PM, 13 Jan, 2017

چرس بری چیز ضرور ہے لیکن درویشوں کانشہ ہے۔اے این پی سینیٹر شاہی سیدشراب پینے والے سیاستدانوں کو پھانسی دو،چرس بری چیز ضرور ہے لیکن درویشوں کانشہ ہے۔اے این پی سینیٹر شاہی سید کی انوکھی منطق سامنے آگئی۔جبکہ پیپلزپارٹی کے رحمان ملک کی نظر میں زہریلی شراب پلانے والوں کو سزائے موت دینی چاہیے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں شراب کے معاملے پر بحث چھڑی ۔تو اے این پی کے شاہی سید نے کھل کرتبصرہ کیا۔
انہوں نے شراپ پینے والے سیاستدانوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا اور چرس کو درویشوں کا نشہ قرار دیا۔پھر بولے ہمارے ملک میں شراب ہندوں کے نام پر بنتی ہے لیکن استعمال مسلمان کرتے ہیں ۔یعنی نام ہندوں کا ۔۔۔کام مسلمانوں کا۔۔
ایسے میں پیپلز پارٹی کے رحمان ملک نے تمام سیاستدانوں کا شراب نوشی کے حوالے سے ڈوپ ٹیسٹ کامطالبہ کردیا۔پھربولے زہریلی شراب بنانے اور پلانے والوں کو تخت دار پر لٹکا دینا چاہیےاور قانون ساز ی کاعندیہ بھی دے دیا۔ 

مزیدخبریں