یورپ میں دریا، آبشاریں جم گئیں، شدید سردی سے 65 ہلاک

روم / برلن / وارسا: یورپ کے کئی ممالک میں شدید سردی اور برفباری کے باعث65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

07:26 PM, 13 Jan, 2017

روم / برلن / وارسا: یورپ کے کئی ممالک میں شدید سردی اور برفباری کے باعث65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، دریا اور آبشاریں جم گئیں،اٹلی، جرمنی اور امریکا میں بھی برف جم کر برسی۔منفی درجہ حرارت، خون جما دینے والی ٹھنڈ، موسم کی شدت زندگی کی سہولتوں سے محروم بے گھر اور تارکین وطن افراد کے لیے عذاب بن گئی۔

 یورپی ملک پولینڈ میں شدید سردی کے باعث جہاں پارہ منفی 7ہے مزید 2افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد یورپی ممالک میں سردی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 65ہوگئی ہے جبکہ سائیبریا میں پارہ منفی 12 ہے جہاں 6افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، آبشاریں جم گئیں۔ اٹلی، جرمنی اور روس میں بھی برف جم کر برسی۔

مزیدخبریں