روس کا سب سے سرد علاقہ جہاں اتنی زیادہ سردی پڑتی ہے کہ جان کر آپکے دانت بجنے لگیں گے۔۔!!!

06:11 PM, 13 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس میں دنیا کا سرد ترین گاﺅں پایا جاتا ہے جہاں درجہ حرارت منفی 71.2ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتاہے، اس گاﺅں کا نام اومیاکون ہے اتنی زیادہ سردی کے باعث موبائل فون اور اس طرح کے ڈیوائسز کام کرنا چھور دیتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ واش روم بھی گھروں سے باہر ہیںاور اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ اگر کوئی فوت ہوجائے تو آخری رسومات میں تین دن لگ جاتے ہیں۔

  یہاں جنوری کا اوسط درجہ حرارت منفی 50ڈگری سینٹی گریڈ رہتاہے ، اس گاﺅں کو ’پول آف کولڈ‘ بھی کہاجاتاہے کیونکہ یہ انسانی آبادی والا سب سے سرد ترین علاقہ ہے۔ مقامی لوگ گاڑیوں کے دوبارہ سٹارٹ نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر سارا دن دوڑاتے رہتے ہیں جبکہ گاﺅں کی آبادی قریباً500افراد پر مشتمل ہے ۔

مزیدخبریں