برسبین: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو پہلے ون ڈے میں بھی شکست

03:55 PM, 13 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

برسبین: پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92رنز سے شکست دے دی ہے۔آسٹریلیا کے 269 رنز کے تاقب میں پاکستانی شاہین صرف 176 رنز بنا سکے۔ پوری ٹیم 42 آور پر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان اظہر علی24 رنز بنا سکے،شرجیل خان 18،محمد حفیظ4، بابر اعظم 33 ،عمراکمل17، محمد رضوان 21،عماد وسیم29،محمد نواز1 ، محمد عامر 8، وہاب ریاض6سکور بنا سکے  جبکہ حسن علی 1 سکور پر ناٹ آئوٹ رہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 268 رنز بنائے۔ ایک موقع پر آسٹریلیا کی آدھی ٹیم خاطر خواہ رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ چکی تھی مگر میتھیو ویڈ کی سنچری نے کینگروز کی پوزیشن بہتر بنا دی۔

ٹیسٹ سیریز میں کینگروز کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد شاہینوں کو اب 5 ون ڈے میچز کی سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔ پہلا ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی کپتان سٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی کپتان نےمیچ میں بغیرکوئی رن بنائےحیران کن ریکارڈاپنےنام کیا
پاکستان کے فاسٹ بالرمحمد عامرنے عمدہ اسپیل کرایا اور 18 گیندوں پر 7 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنرکومیچ کے پانچویں اوور میں پویلین واپس بھیج دیا۔آسٹریلوی ٹیم کو محمد عامر نے اگلی ہی گیند پر ایک جھٹکا اور لگایا جب کپتان سٹیون اسمتھ پہلی ہی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آٴؤٹ ہو گئے۔تیرہ رنز کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹیں گنوانے کے بعد ٹریوس ہیڈ اور کرس لین نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کی بھرپور کوشش کی۔ تیسری وکٹ 52 رنز پر گری جب حسن علی کی گیند پرغیر ضروری شاٹ کھیلنے والے کرس لین پویلین لوٹ گئے۔ٹریوس ہیڈ کی اننگز کا خاتمہ عماد وسیم نے کیا، ٹریوس کے بعد مچل مارش بھی صرف 4 رنز بنا کر عماد وسیم کا نشانہ بن گئے۔
کریز پرموجود گلین میکس ویل کا ساتھ دیا میتھیو ویڈ نے مگر میکس ویل 60 رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی نےمیکس ویل کو پویلین چلتا کردیا۔
میتھیو ویڈ نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ نہایت ذمہ ادرانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر وکٹ گنوائے ذمے دارانہ انداز میں بیٹنگ کی اور ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سینچری مکمل کی۔

مزیدخبریں