نئی دہلی:بھارت کے آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی جانب سے شکایات کے بعد نوٹس لے لیا ہے ۔ آرمی چیف نےاپنے پہلے ہی خطاب کے دوران کہا ہے کہ انہوں نے ان شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔
مختلف جگہوں پر تعینات فوجی جوانوں کو سہولیات کی عدم فراہمی کی صورت میں خاص قسم کے ” شکایات بکس “ لگائے جائیں گے ۔جس میں فوجی جوانوں اپنی شکایات بھیج سکتے ہیں ۔ جو آرمی چیف کو ہی پہنچے گی ۔
اس سلسلے میں باقاعدہ ایک سیل بنا دیا گیاہے ۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کو چاہیئے کہ وہ سوشل میڈیا پر آکر ایسی شکایات کا نہ بتائیں بلکہ جو میکنزم بنایا گیاہے یا پہلے سے بھی بنا ہوا ہے اس پر عمل کریں ۔
کیونکہ فوج ایک الگ ادارہ ہے جس کے اپنے رولز اینڈ ریگولیشنز ہیں ۔ ان ضابطوں کا خیال رکھنا فوج کے چھوٹے سے بڑے افسر پر فرض ہے ۔