شامی فوج کا کہنا ہے کہ مزۃ کے ہوائی اڈے پر کئی راکٹ گرے ہیں جس کے باعث آگ لگ گئی
اسرائیل نے شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد کئی بار اس اسلحے کو نشانہ بنایا ہے جو حزب اللہ کے لیے روانہ کیا جانے والا تھا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مزۃ کے فوجی اڈے میں دھماکے ہوئے ہیں اور ایمبولینس اڈے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی فوج نے اسرائیل کو اس حملے کے سنگین نتائج کی تنبیہہ کی ہے۔