سیالکوٹ : شہر کے علاقہ کچاشہاب پورہ میں چالیس سالہ نشئی کئی سال بعد نہانے کے باعث جان کی بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ محمد خان نشہ کا عادی تھا اور ارد گرد کی کچھ خبر نہ رکھتا تھا جبکہ جسمانی طہارت کا بھی اسے کوئی خیال نہ تھا۔
نشئی کے والدین نے اسے نہانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ’ اتنے عرصے سے تم نہیں نہائے چلو نیا سال آنے کی خوشی میں ہی نہا لو۔
والدین کے اصرار پر محمد خان نے کئی سالہ ریکارڈ توڑا اور نہا لیا، نہانے کی دیر تھی کہ اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جان کی بازی ہار گیا ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محمد خان کی ہلاکت ٹھنڈے پانی میں نہانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب مرحوم نشئی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا نشے کا عادی نہیں تھا۔