سکیورٹی فورسز کی 5 کارروائیوں میں 13خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کی 5 کارروائیوں میں 13خوارج ہلاک

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارجیوں  کو ہلاک کر لیا۔ یہ کارروائیاں ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں کی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے، جن میں شاہ گل عرف روحانی بھی شامل تھے۔

اسی دوران شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی اور تاپی میں 2 مختلف کارروائیوں میں 5 خوارج مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں بھی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں