ہانیہ عامر کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

05:42 PM, 13 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنے سپر ہٹ ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچی ہیں، حال ہی میں اپنے بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

ہانیہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک جرات مندانہ فوٹو شوٹ کروایا، جس میں وہ پانی میں ایک مرمیڈ کی طرح ادائیں دیتی نظر آئیں۔ یہ ان کا پہلا موقع تھا جب انہوں نے انسٹاگرام پر اس طرح کا انداز دکھایا، لیکن مداحوں نے ان کی اس حرکت کو ناپسند کیا اور ان پر شدید تنقید کی۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر کو اخلاقی حدود کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ کو اپنی پوسٹ ہٹا دینی چاہیے۔ فوٹو شوٹ میں ہانیہ عامر سوئمنگ پول میں چمکدار پلاسٹک جیسے لباس میں نظر آئیں، جس میں ان کا جسم نمایاں طور پر دکھائی دے رہا تھا۔

مزیدخبریں