راولپنڈی میں پتنگ بیچنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

05:02 PM, 13 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: پولیس نے آن لائن پتنگ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں ضبط کر لی ہیں۔

ملزم سوشل میڈیا پر پیج بنا کر پتنگوں کی خرید و فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی پتنگ بازی کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

مزیدخبریں