کراچی:عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال اور سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 913 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، اور کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط والے فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 55 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 367 روپے ہوگئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 47 روپے بڑھ کر 2 ہزار 886 روپے تک پہنچ گئی۔