سندھ حکومت کے ہیوی ٹریفک سے متعلق نئے فیصلے: ڈمپرز کا وقت محدود کر دیا گیا

سندھ حکومت کے ہیوی ٹریفک سے متعلق نئے فیصلے: ڈمپرز کا وقت محدود کر دیا گیا

کراچی:سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں ڈمپرز کے چلنے کا وقت بھی شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اب ڈمپرز رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک چلیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس کا عمل شروع کیا جائے گا، اور ہر گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ان گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ محکمہ ایکسائز نے 80 ہزار نمبر پلیٹس تیار کر لی ہیں۔ جنہیں گاڑی مالکان حاصل کر سکتے ہیں۔ جعلی نمبر پلیٹس یا بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ اپنے ٹینکرز کو بار کوڈ دینے جا رہا ہے، اور ان ٹینکرز کی فٹنس بھی کرائی جائے گی۔ بار کوڈ کے بغیر ٹینکرز کو چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسی طرح دیگر صوبوں سے آنے والی گاڑیوں کو سندھ کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں