ٹائٹن آبدوز کے دھماکے کی خوفناک آڈیو امریکی ادارے کی جانب سے جاری

ٹائٹن آبدوز کے دھماکے کی خوفناک آڈیو امریکی ادارے کی جانب سے جاری

کیلیفورنیا:امریکی ادارہ نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے ٹائٹن آبدوز کے تباہ ہونے کی ہولناک آڈیو جاری کی ہے جس میں پانچ افراد کی ہلاکت کی آواز سنی جا سکتی ہے۔ یہ آبدوز جون 2023 میں ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں جا رہی تھی، جب اس میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس 20 سیکنڈ کی آڈیو میں آبدوز کے پھٹنے کے بعد کسی چیز کے تباہ ہونے کی آواز آتی ہے، اور پھر شور سنائی دیتا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ یہ آڈیو ٹائٹن آبدوز کے دھماکے کی آواز کے صوتی اخراج کا مجموعہ ہے۔

آبدوز نے 2 گھنٹے کی گہرائی میں جانے کے بعد رابطہ منقطع کیا تھا اور اس کے بعد وہ غائب ہو گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں