سلمان اکرم راجہ کا شیر افضل مروت کی پارٹی سے بے دخلی کے بارے میں موقف

04:22 PM, 13 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بے دخلی میں ان کا کوئی کردار نہیں، یہ فیصلہ پارٹی کے اندرونی معاملات کا حصہ ہے۔

سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ یہ فیصلہ پارٹی کے بانی نے پارٹی کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رکن کو پارٹی سے نکالنے یا رکھنے کا اختیار صرف پارٹی بانی کے پاس ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی قواعد کی خلاف ورزی اور سینیئر رہنماؤں کے خلاف غیر مناسب بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔

مزیدخبریں