پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

دستخط ہونے والے معاہدوں میں سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، سماجی و ثقافتی بنیادوں پر فوجی اور سول پرسنل کے تبادلے، ایئر فورس الیکٹرانک وارفیئر اور ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت و تعاون شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، توانائی، ہائیڈروکاربنز، کان کنی، زرعی بیجوں، پانی کے شعبے، صنعتی پراپرٹی اور تجارتی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے بھی معاہدے طے پائے ہیں۔

تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے ایکسپورٹ کریڈٹ بینک اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے درمیان بھی اہم معاہدہ ہوا، جبکہ حلال صنعت، صحت اور فارماسیوٹیکل شعبے میں تکنیکی معاونت کے لئے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سٹریٹجک اور سماجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں