مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق

11:31 AM, 13 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

قاہرہ  : مصر اور اردن نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اہم معاہدہ کیا ہے جس میں دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ غزہ کی بحالی فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر کی جائے گی۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ غزہ کی تعمیر نو کا عمل فلسطینیوں کے حقوق کی مکمل حفاظت کرتے ہوئے انجام پائے گا۔

مصری صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ، دونوں ممالک نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ اردن، مصر اور سعودی عرب امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کرچکے ہیں۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے حالیہ ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہوئے دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینی مسئلے کے حل پر زور دیا تھا۔

مزیدخبریں