قاہرہ: حماس کا ایک وفد جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے مصر پہنچ گیا ہے، جہاں وہ معاہدہ کے ثالثوں سے بات چیت کرے گا۔ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر سعودی وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے امن اور سلامتی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اسی دوران، اردن کے شاہ عبداللہ نے فرانسیسی صدر سے فون پر رابطہ کیا اور مغربی کنارے کی صورتحال پر بات چیت کی۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اتفاق کیا، ساتھ ہی فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر اس عمل کو آگے بڑھانے پر بات کی۔